منتخب بلدیاتی نمائندگان اور بلدیاتی افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مکمل متحرک

0
1416

صوبائ وزراء ناصر حسین شاہ اور سعیدغنی کا چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معیدانور کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ
نکاسی آب کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا
ڈی ایم سی ایسٹ اور دیگر اداروں نے نکاسی آب کے حوالے سے نمایاں امور سر انجام دئیے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ودیگر افسران کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ،صفورہ، کراچی ایڈمن سوسائٹی ودیگر شاہراہوں وعلاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا جہاں ڈی ایم سی ایسٹ کا عملہ نکاسی آب کے حوالے سے چابک دستی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا اس موقع پر صوبائ وزراء نے نکاسی آب کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی برسات جو وقفے وقفے سے جاری ہے نکاسی آب کے امور کے حوالے سے بہترین کام کئے گئے کچھ پوائنٹس پر پانی بھی جمع ہوا لیکن اسے بھی صاف کرنے کیلئے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی سربراہی میں یقینی بنایا جا رہا ہے ڈی ایم سی ایسٹ کی صورتحال بہت بہتر ہے مزید برسات نہیں ہوئ تو ضلع شرقی کلئیر ہوگا برسات کے بعد سےصوبائ اور بلدیاتی منتخب نمائندے مکمل طور پر متحرک ہیں، چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے اس موقع پر کہا ڈی ایم سی ایسٹ برسات سے قبل ہی متحرک تھا چوکنگ پوائنٹس کلئیر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امور سر انجام دئیے گئے برسات کے بعد سے عملہ متحرک ہے اور صبح شام خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی برسات کے باوجود صورتحال بہترہے کچھ پوائنٹس پر دشواری کا سامنا ہوا ہے جس پر وزیر بلدیات سندھ نے حل کی یقین دہانی کروائ ہے مزید برسات ہوئ تو اس سے نمٹنے کیلئے بلدیہ شرقی کا عملہ نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر صوبائ وزراء کو کام کی رفتار اور لئے جانے والے اقدامات سے مکمل طور پر آگاہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیرز سید اظہر حسین شاہ، مبین شیخ ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، اقبال ملاح ودیگر افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here