میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کا باغ رضوان اور راشد منہاس روڈ نزد الہ دین پارک کے نزدیک پیڈسٹرین برج کا معائنہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات، حتمی مراحل میں داخل ہوگئے

0
1733

میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کا باغ رضوان اور راشد منہاس روڈ نزد الہ دین پارک کے نزدیک پیڈسٹرین برج کا معائنہ
پھولوں کی نمائش کے انتظامات، حتمی مراحل میں داخل ہوگئے
کراچی:(استاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، امتیاز بھٹو ودیگر افسران کے ہمراہ باغ رضوان گلشن اقبال میں منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائش کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جو کہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے،جس کا افتتاح 15 جنوری کو کیا جائیگا انہوں نے باغ رضوان کے معائنے کے دوران نمائش کیلئے رکھے جانے والے پودوں اور پھولوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں اور پارک ومنی زو کی بہتری کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کئےعلاوہ ازیں انہوں نے راشد منہاس روڈ الہ دین پارک کے نزدیک پیڈسٹرین برج کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کے ہمراہ پیڈسٹرین برج کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ہدایت کی کہ پیڈسٹرین برج کی درستگی کیلئے جو اقدامات کئے جاسکتے ہیں انہیں بروئے کار لایا جائے انہوں نے پیڈسٹرین برج کو رنگ وروغن کرنے سمیت صفائ ستھرائ کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں مسائل کو درست کرنے کے حوالے سے مناسب حکمت عملی کے تحت فرائض سر انجام دینے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ضلع شرقی کے مکینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائ جائیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here