اولمپئین لئیق احمد ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں ہاکی کے عروج میں سر فہرست رہے، چئیرمین معیدانور

0
1748

ہاکی کے معروف اولمپئین لئیق احمد کی چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور سے ملاقات
ملاقات میں ہاکی کے عروج وزوال اور بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو
ہاکی کے عروج کے دور میں پاکستان نے کئ نامور نام پیدا کئے جو آج بھی ہاکی کی شان ہیں، چئیرمین معید انور
کراچی:( اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ ماضی گواہ ہے کہ پاکستان نے ہاکی کے وہ نامور کھلاڑی پیدا کئے جن سے سیکھ کر کئ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی عروج پایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ہاکی اولمپئین لئیق احمد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے باہمی گفتگو کے دوران کہا کہ ہاکی کے عروج سے زوال کی وجوہات اور سدباب کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت ہے کہ اسے بہتری کی جانب لایا جائے اس سلسلے میں لئیق احمد جیسے لیجنڈز کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اولمپئین لئیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہاکی کی زبوں حالی پر افسوس ہوتا ہے پروفیشنل ہاکی سے اجتناب برتا جا رہا ہےہاکی میں اسوقت ہی بہتری آسکتی ہے جب تک اس کا نظام پروفیشنل لوگوں کے ہاتھ میں نہیں آتا انہوں نے چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات کو سراہا بالخصوص منی اولمپکس کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.
اولمپئین لئیق احمد نے 1968ء میں میکسیکو میں منعقدہ ہاکی اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ، بنکاک میں 1966ء میں منعقدہ ایشئین گیمز میں سلور میڈل، ایمسٹرڈیم ہالینڈ میں1973ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ انٹر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، ہاکی کیلئے نمایاں خدمات ماضی کی حسین یادوں کا حصہ ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here