سجاس کا روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت. اطہر علی ہاشمی ایک شفیق استاد کی طرح صحافت کے تمام شعبوں پر گہری نظر رکھتے تھے.

0
1468

انا للہ و انا الیہ راجعون!
سجاس کا روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت. اطہر علی ہاشمی ایک شفیق استاد کی طرح صحافت کے تمام شعبوں پر گہری نظر رکھتے تھے.
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. مرحوم اپنی ذات میں ایک صحافتی ادارے کا درجہ رکھتے تھے. ایک شفیق استاد کی طرح ان کی صحافت کے تمام شعبوں پر گہری نظر تھی. انہوں نے دیگر شعبہ جات کی طرح اسپورٹس جرنلزم میں سید عبدالحفیظ نوری، زبیر نذیر خان, عبدالماجد بھٹی، علا الدین غوری, موسیٰ کلیم، کلیم الدین، نسیم راجپوت، امتیاز علی نارنجا، وزیر علی قادری،عتیق الرحمان عارف میمن، موسیٰ غنی، عقیل رانا سمیت اور بہت سے گوہر نایاب متعارف کرائے ہیں. دریں اثناء میں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے ممبر راشد عزیز اور وزیر علی قادری نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے صحافت میں اطہرعلی ہاشمی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء طویل عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا. سجاس کی مجلس عاملہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار کرتے ہوئے اطہر علی ہاشمی کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here