سندھ ہائیکورٹ ۔پی ایس پی چئیرمین مصطفی کمال کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ

0
1052

سندھ ہائیکورٹ ۔پی ایس پی چئیرمین مصطفی کمال کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈووکیٹ سلمان مجاہد بلوچ درخواست گزار
1994ء سے 2002ء تک مصطفی’ کمال کے ایم ڈی سی کے ملازم رہے
پھر انھیں 2 جولائ ۲۰۰۲ کو مستقل غیر حاضری پر نوکری سے برخواست کردیا گیا۔
سرکاری نوکری سے برطرف ہونیوالا شخص ۵ سال کے لۓ نااہل ھوتا ھے۔
مصطفی کمال نے ۲۰۰۲ میں الیکشن لڑا جس کے لۓ وہ آئین کے آ ر ٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل تھے۔
مصطفی کمال نے ۲۰۰۲ کے الیکشن میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور جھوٹ بولا جس کی وجہ سے وہ صادق اور آمین نہیں رہے ۔
مصطفی کمال آئین کے آ رٹی کل 62 ون ایف کے تحت نا اہل ھو چکے ھیں ۔
سپریم کورٹ اور ھائیکورٹ کے مختلف فیصلے درخواست گزار سلمان مجاھد نے عدالت عالیہ میں اپنے دلائل کے حق میں پیش کۓ۔
عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے فیصلوں کے تحت ایک بار کی نا اہلی ہمیشہ کی نا اہلی ہے۔
اگر کوئ شخص کا غزات نامزدگی جمع کرانے کے وقت نااہل تھا لیکن وہ کسی وجہ سے چیلنج نہیں ہوسکی اور بعد میں اس بات کا انکشاف ھوتا ہے تو وہ کبھی بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
اس قسم کی نااہلی کو ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لۓ کوئ وقت کی قید نہیں ہے۔ سلمان مجاھد کا اعلی عدلیہ کے فیصلوں سے دلائل۔
سلمان مجاہد کی پٹیشن کو عدالت نے کو وارنٹو کے تحت قابل سماعت قرار دیا اور درخواست گزار کی Locus Standing کو قانونی و آئینی قرار دیتے ہوۓ عدالت نے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی.
سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں مصطفی کمال کی نااہلی کی درخواست دائرکی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کی دلیل
اگر آئینی درخواست پر عدالت کا اعتراض ہوتا اور قابل سماعت قرار نہ دی جاتی توعدالت درخواست فوری مسترد کرتی اور حتمی دلائل سننے کے بعد محفوظ نہ کرتی۔
اس معاملہ کا انکشاف ۲۰۱۹ میں سابق مئیر وسیم اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا کہ مصطفی کمال کے ایم ڈی سی کا ملازم تھا اور سٹی ناظم کے دور میں اپنی ماسٹر فائل ایک خاتون افسر سے زبردستی لے گیا تھا۔ عدالت کے استفسار پر سلمان مجاہد کا جواب
جی آپ نے کیا کہنا ہے؟ مصطفی کمال کے وکیل سے معزز عدالت کا استفسار
درخواست گزار کی پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل مصطفی کمال
درخواست ہر لحاظ سے قابل سماعت ہے۔ عدالت کا حکم
کیا آپ سلمان مجاہد کی طرح کوئ اعلی عد لیہ کے فیصلے بطور نظیر پیش کرنا چاہتے ہیں؟ عدالت کا مصطفی کمال کے وکیل سے سوال
سر میرے پاس پیش کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ حسان صابر کا جواب
فریقین کو سننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here