سجاس کا آپ نیوز اور روزنامہ شام کی اچانک بندش پر اظہار افسوس اور ملک ریاض کے فیصلے کی مذمت.

0
1417

ملک ریاض کی یقین دہانیوں پر یقین کرنا مشکل امر ہے
پی ایف یو جے مشترکہ لائحہ عمل طے کرے
وزیراعظم آپ نیوز اور روزنامہ شام کی بندش کا نوٹس لیں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے آپ نیوز اور حیدرآباد سے نکلنے والے پرانے اخبار روزنامہ شام کی اچانک بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے. سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ ایک جانب کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک پہلے ہی شدید بے روزگاری کی زد میں ہے دوسری جانب فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کے لئے کسی اچھی خبر کے بجائے چینل اور اخبار کی بندش کا سامنا کرنا کسی قیامت صغرا سے کم نہیں,ملک ریاض کے اچانک آپ نیوز کی بندش کے فیصلے سے مصائب کے بھنور میں پھسی میڈیا مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی.سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے آپ نیوز اور روزنامہ شام کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نیوز کی بندش کے حوالے سے ملک ریاض کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر یقین کرنا مشکل ہے. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک بھر کے تمام پریس کلب, یوجیز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں,وقت نیوز,روزنامہ عوام کی بندش کے بعد مختلف میڈیا ہاوسز سے بڑی تعداد میں جبری برطرفی اور کئی کئی ماہ سے عدم تنخواہ کے باعث صحافی اور میڈیا ورکرز کی مشکلات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی. سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان احسان خان, عبدالغفار, فیضان لاکھانی, شاہد علی خان, ریاض الدین, شاہد انصاری, طارق اسلم, طارق حسین, عبیداعوان, محسن رضا, عالم زیب, مجاہد سولنگی, جعفرحسین, جاوید اقبال عمر شاہین سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی ایس ڈبلیو ایف امتیاز نارنجا سمیت سجاس کے تمام ممبران کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ افسوس تو اس بات کا ہے اپنی سیاست کے لئے میڈیا کو سب اہم ذریعہ قرار دینے والے وزیراعظم عمران خان تاحال میڈیا ورکرز کے مسائل کےحل کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاسکے. سجاس وزیراعظم سے آپ نیوز اور روزنامہ شام کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے. سجاس سمجھتی ہے کہ میڈیا کو جن بحرانوں کا سامنا تحریک انصاف کی حکومت میں کرنا پڑرہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here