این ای ڈی ڈائس انرجی انوویشن سینٹر، انفکشس ڈیزیزماڈلنگ سینٹر کے قیام کی منظوری

0
1715

کووڈ 19 کے پیشِ نظرپروموشن ریگولیشن میں وقتی طور پر ریلیف کی منظوری
جامعہ این ای ڈی کاایک سو ترانوے اور دوسرا آن لائن سنڈیکیٹ اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی ڈائس انرجی انوویشن سینٹر، انفکشس ڈیزیزماڈلنگ سینٹر کے قیام،128ویں سلیکشن بورڈ کی تجاویزکی منظوری سمیت کووڈ 19 کے پیشِ نظرپروموشن ریگولیشن میں وقتی طور پر ریلیف کی منظوری دی گئی۔جامعہ این ای ڈی میں ایک سو ترانوے اور دوسرے آن لائن سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اورانتظامی اُمورکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں دو سینٹر کے قیام کی منظوری، ایچ ای سی کے ہراسمنٹ ایکٹ 2020 کے اطلاق، فیکلٹی ممبران کی اَپ گریڈیشن ہارڈشپ پر جب کہ ماسٹرز اور ڈگری پروگرامزکی ریگو لیشن میں بھی ریلیف اور ٹیوشن فیس کی مد میں بیس فی صد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔جامعہ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نزہت ارشدکو کیمسٹری، ڈاکٹرعرفان احمد کو فزکس، پروفیسرڈاکٹر محمد علی اسمعیل کوکمپیوٹرسسٹم اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹر علی داد چانڈیو کو میٹالرجیکل انجینئرنگ جب کہ ڈاکٹرعاطف مصطفی کو شعبہ انوائرمینٹل انجینئرنگ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپائمنٹ کیا گیا۔ اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ اورجسٹرارسید غضنفر حسین،چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت،ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل،نمائندہ چیف منسٹر فرحت عادل، ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ،ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، لیکچرارمحمد صمد خان اورڈپٹی رجسٹرارخالد مخدوم ہاشمی موجود تھے جب کہ یونی ورسیٹز اینڈ بورڈزڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد ریاض الدین، ڈائریکٹر ایڈیشنل سکریٹری انفارمیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نیاز احمد لغاری، حکومت سندھ کے نمائندے مفتی محمد نجیب خان، نمائندہ چیف منسٹرمسز نائلہ ملک، پنجوانی فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کی چیئر پرسن مسز نادرہ پنجوانی،چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی ٹول ڈائس اینڈ مولڈز سینٹرزمنصور احمد، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ الیکٹرونک انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان علی شاہ، چیئرمین شعبہ اکنامکس اینڈمینجمنٹ سائنسزپروفیسرڈاکٹر رضا علی خان،شعبہ مکینکل کے پروفیسرڈاکٹر مبشر علی صدیقی اورکنٹرولرایگزامینیشن اسٹنٹ پروفیسرصفی احمد ذکائی نے آن لائن شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here