جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسرزاور لیکچررز کی نشستوں پر انتخابات کے نتائج کا اعلان

0
863

جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسرزاور لیکچررز کی نشستوں پر انتخابات کے نتائج کا اعلان
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی وریٹرننگ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق اکیڈمک کونسل میں دوایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور چار اسسٹنٹ پروفیسرز/ لیکچررز کی نشستوں پرڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر صادق علی خان،ڈاکٹر عبدالجبار خان،ڈاکٹر محسن علی،ڈاکٹر ذیشان اختر اور سید غفران عالم منتخب ہوگئے ہیں۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر محمد علی 41 اور ڈاکٹر صادق علی خان 36 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر نے 32 اورڈاکٹر سید عمران علی نے 27 ووٹ حاصل کئے۔
اسسٹنٹ پروفیسراورلیکچرر کی نشست کے لئے ڈاکٹر عبدالجبار خان 173،ڈاکٹر محسن علی 275،سید غفران عالم 240 اور ڈاکٹر ذیشان اختر 170 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر محمد اُسامہ شفیق نے 168،ڈاکٹر منزہ مدنی نے 120،ڈاکٹر نائلہ صدیقہ نے 116 اورڈاکٹر نداعلی نے 161 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ ان کامیاب امید واروں کے عہدے کی مدت اکیڈمک کونسل کے پہلے اجلاس سے تین برس پرمحیط ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here