جامعہ کراچی: بی ڈی ایس تھرڈ اورفائنل پروفیشنل کے امتحانات 05 اگست سے شروع ہوں گے

0
1288

جامعہ کراچی: بی ڈی ایس تھرڈ اورفائنل پروفیشنل کے امتحانات 05 اگست سے شروع ہوں گے.
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ اور فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 ء کا آغاز 05 اگست 2020 ء سے ہوگا۔بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات 05 تا12 اگست جبکہ بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات 06 تا13 اگست 2020 ء جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہوں گے۔
تمام امتحانات دوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔امتحانات کے انعقاد کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل کے امتحانی فارم 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم 29 جولائی 2020 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانی فارم 11000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل کے امتحانی فارم 14500 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here