سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کامران اختر سابق ایم پی اے

0
1706

سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، کامران اختر سابق ایم پی اے
سندھ حکومت تاجروں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے
لاک ڈاون احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے مگر حکومت کی زمہ داری ہی ہوتی ہے کہ عوام اور وہ عوام جو وفاق کو 70 اور سندھ کو 92 فیصد ریونیو دیکر حکومت چلانے کے قابل بناتی ہے اکنامک حب کے تاجر ہر موقع پر ہر سطح پر ہر ناگہانی آفات اور دیگر مواقعوں پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ہر طرح کی مالی سپورٹ کرتی ہے عوام کی معاشی اور سماجی ضروریات بھی حکومت کی زمہ داری ہے تاجروں کو رمضان المبارک کے ماہ مبارک میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ چھوٹا اور بڑا کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے
حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئیے تاجروں اور محنت کش طبقہ کو تنگ کرنے سے باز رہے دبئ کی طرح نئ جدید ٹیکنالوجی اسکرینگ ہیلمٹ کا استعمال کرے جس سے مریضوں کی شناخت فوری ہوسکے بچاو بھی یقینی ہو اور ترقی پزیر ملک میں مزید پیچیدگیوں دیوالیہ کا شکار ہونے سے بچا جاسکے
محکمہ پولیس میں دیانت دار افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مطالبہ کرتے ہیں جعلی اور رشوت کے عوض بھرتی کئیے گئے پولیس اہلکاروں کو لگام دی جائے عوام اور تاجروں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here