وائس آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “جناح، تم درست تھے

0
1432

وائس آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار جناح، تم درست تھے.
کمشنر کراچی افتخار شالوانی ایونٹ کے مہمان خصوصی کےعلاوہ ملک کے نامور سیاستدانوں،دانشوروں، بزنس مینوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے شرکت کی
کراچی(نمائندہ خصوصی) تاریخ نے ثابت کیا کہ جناح درست تھےیوم آزادی پر وائس آف سندھ کا خصوصی سیمینارتاریخ نے ثابت کر دیا کہ محمد علی جناح درست تھے، جناح کی نظر میں سرکاری ملازمین عوام کے حاکم نہیں، خادم تھے، قرارداد پاکستان کو وقت نے درست ثابت کیا، ان خیالات کا اظہار وائس آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “جناح، تم درست تھے” کے شرکا نے کیا یوم آزادی کے موقع پر اقرا یونیورسٹی، ای ڈی سی بلڈنگ آڈیٹوریم میں “جناح, تم درست تھے” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور سیاستدانوں، دانشوروں، بزنس مینوں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار سے سابق سفیر اور سابق وزیر خارجہ عبدالله حسین ہارون سیکورٹی امور کے ماہر بریگیڈیئر حارث نواز، ممتاز سیاست دان اور سابق ڈپٹی میئر طارق حسن، نامور ایجوکیشنسٹ و سیاست دان حنید لاکھانی، سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے اور معروف بزنس مین راشد صدیقی نے خطاب کیاشرکاء کا کہنا تھا کہ جناح کشمیر کی حیثیت سے واقف تھے، ہمیں بہ طور قوم خود کو مضبوط کرنا ہوگا، کانفرنس اور سیمینار کرکے عوام کو بتایا جائے کہ جناح کیسا پاکستان چاہتے تھےایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار میں آزادی کے حوالے سے ڈاکٹر عمیر ہارون کی خصوصی پیشکش ڈرامہ جناح تم درست تھے دکھایا گیا، جسے حاضرین محفل کی جانب سے سراہا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here