غریب، ضرورتمند سفید پوش کی مدد ان کی دہلیز پر کی جارہی ھے۔ زاہد رحیم

0
1670



غریب، ضرورتمند سفید پوش کی مدد ان کی دہلیز پر کی جارہی ھے۔ زاہد رحیم
خدمت عوام کاسفر 23 سال سے بلا امتیازمسلسل جاری ھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن ( رجسٹرڈ) کے بانی وچیئرمین زاہد رحیم نے لاک ڈان سے متاثرین غریب ، ضروتمند سفید پوش مستحقین کے گھروں میں راشن پیکیٹ کے فراہمی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ھم گزشتہ 23 سال سے رمضان المبارک کی خوشیوں میں اپنے غریب ، ضرورتمند سفید پوش مستحقین کو شریک کرتےہیں اور اس سال بھی کورونا وائر س اور لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کو ان کی دہلیز پر راشن کے پیکیٹ فراھم کیِئے جارھے ھیں اور یہ تیسرا مرحلہ ھے خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے کارکنان میمون اسلام ، محمد طلحہٰ، مسعود قائمخانی، سہیل قریشی، وسیم الدین، محمد شارق انور, محب اللہ خان، ریحان قریشی، طحہٰ مجاہد، میران اور ممشاد قریشی نے دن رات کی محنت سے راشن کی خریداری، پیکنگ کے عمل میں حصہ لیا اور رات کے وقت اصل مستحقین کے دروازے پر راشن کے پیکیٹ پہنچائے اور یہ تقسیم کا عمل آئندہ بھی جاری رھیگا ۔ سماجی کارکن زاہد رحیم نے تمام مخیئر حضرات سے اپیل کی ھے کہ وہ اپنے عطیات، صدقات اور زکوٰة سے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ اور اچھے اور بہتر انداز میں اپنے غریب، ضرورتمند مستحقین کی مدد کرکے ان کو عید اور رمضان کی خوشیوں میں شریک کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here