سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سے کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کے 1200 ملازمین کیلئے دردمندانہ اپیل

0
1388

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سے کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کے 1200 ملازمین کیلئے دردمندانہ اپیل
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان اور وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ 1200 سرکاری ملازمین اور انکے خاندانوں کو جو گزشتہ آٹھ سالوں سے ذہنی اذیت کا سامنا یے۔اب انکی داد رسی کریں اب انکو اس اذیت سے نکالیں۔یہ ملازمین کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) جیسے اہم ادارے کے ملازمین ہیں یہ بیس دسمبر 2012 کو ملازمت پر مقرر ہوئے تھے اور تب سے لے کر آج تک نہ انکا کوئی انکریمنٹ لگا نہ ہی کوئی بونس ملا نہ ہی انہیں جو باقاعدہ ملازمین ہیں انکے جیسے حقوق دیئے گئے میری گزارش یہ ہے کہ یہ ایک اہم ادارہ ہے اسکی ترقی کیلئے اسکے ہر ملازم کے حقوق کا تحفظ لازمی ہے اگر یہ بنیادی حقوق ان ملازمین کو ملتے ہیں تو یہ زیادہ دل و جان سے کام کریں گے محنت کریں گے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کو ترقی کے راستے پر لے جائیں گے۔ جہاں وزیر اعظم پاکستان اور انکی حکومت موجودہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی صورتحال میں بہت سارے پیکجز کا اعلان کر رہی یے عام شہری کو ریلیف دے رہی ہے یہ ضروری ہے کہ ان 1200 ملازمین کے مسائل پر بھی توجہ دی جائے اور اسے بھی حل کیا جائے اور انکے حقوق بھی محفوظ کیے جائیں انکا جتنا بھی سالانہ انکریمنٹ بنتا ہے وہ بھی بمع بونس ادا کیا جائے تاکہ انکے بچوں کی تعلیم انکے بڑوں کے علاج معالجے کے معاملات بھی حل ہو سکیں یہ زیادہ دل لگا کر ادارے کو ترقی دے سکیں اور کام کر سکیں۔مجھے امید یے کہ میری اس اپیل پر غور ہو گا اور ان 1200 ملازمین کے بنیادی حقوق محفوظ کیے جائیں گے اور انکے مسائل حل کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here