سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

0
1257

سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا
ہفتہ کو چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ سی پیک انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ کلی طور پر قومی منصوبہ اور نمو میں اضافہ کا باعث ہے۔
چیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، ساٹھ فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈرز کے ذریعہ علاقائی معیشتوں کے مقابلہ میں بھرپور پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اختیارات سونپ کر نوجوان قیادت کو ترقی دی جارہی ہے، نوجوانوں کو 3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں اس سلسلے کا پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کردیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here