کے ڈی اے کے ملازمین ماہ رمضان میں تنخواہوں اور پنشن سے محروم، شبیر احمد ، بابر بشیر

0
1385

کے ڈی اے کے ملازمین ماہ رمضان میں تنخواہوں اور پنشن سے محروم.
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سینئر نائب صدور شبیر احمد ، بابر بشیر ، جنرل سکریٹری منظر وارثی ، نائب صدورشمس بھٹی ، طلعت محمود ، جوائنٹ سیکرٹری یاورجمیل اورسیکرٹری مالیات نذر نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے درخواست کی ہےکہ ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے کی تنخواہوں کے لیےبھیجی گئی اسپیشل گرانٹ کی سمری کو فوری طور پر منظوری دیں. یہ سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ میں التواء کا شکار وریر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سندھ اس کی منظوری میں اپنا کردار ادا کریں. تاکہ تنخواہوں اورپینشن کی وقت پرادائیگی ممکن ہو سکے. لاک ڈائون کی وجہ سےکے ڈی اے کی اپنی ماہانہ ریکوری نہیں ہو رہی اس وجہ سے ریٹائرملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کا گیپ دن بدن زیادہ ہوریا ہے اور ساتھ ہی رمضان المبارک اورعیدالفطر کی آمد آمد ہے.
ایسے میں ضروی ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی اسپیشل گرانٹ کی سمری کو جلد از جلد منظوری کے احکامات جاری فرمائیں، تاکہ رمضان اورعید پرملازمین مالی پریشانیوں سے بچ سکیں، برائے مہربانی ہماری اس درخواست کو انسانی یمدردی کی بنیاد پر حل کیا جائےگا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here