عوامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا آپس میں رابطہ ضروری ہے۔ریحان ہاشمی

0
1474

وسائل کی کمی کے باوجودضلع وسطی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔ریحان ہاشمی
کراچی(اسٹاف رپورٹ) چیئر مین بلدیہ وسطی محمدریحان ہاشمی کا یونین کمیٹی نمبر بائیس کے وائس چیئرمین مُستفیض فاروقی کے ہمراہ بلاک L نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ تھانے کے اطراف جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ۔اس موقع پرایکسین نارتھ ناظم آباد فیصل صغیر اورایس ایچ او تیموریہ تھانہ ناظم راؤ بھی موجو د تھے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے منسلک اداروں کے درمیان باہمی رابطے کی اشد ضرورت ہے۔باہمی رابطے سے عوام کو بہتر نتائج دیئے جاسکتے ہیں،اگر تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ عوامی خدمت کے کام سر انجام دیں تو عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل نارتھ ناظم آباد بلاک L میں قائم تیموریہ تھانے کے سامنے اور اطراف کے علاقوں میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام مکمل کیا گیا ہے اور اب بلدیہ وسطی کی جانب سے سڑک کو ہموار کرکے جلد ہی سڑک کی استر کاری کا کام شروع کیا جائے گا۔بلدیہ وسطی کا مشن عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے چیئرمین بلدیہ وسطی اور اُن کی ٹیم وسائل کی کمی کے باوجودضلع وسطی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here