معروف اولمپئن حنیف خان کی سرسید یونیورسٹی اور علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر کردئے گئے.

0
1310
(بائیں سے دائیں ) اے آئی ٹی کے کنوینئر محمدارشد خان، گلفراز خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، چانسلر جاوید انوار، حنیف خان، رجسٹرار سید سرفراز علی، ناصر علی، اور قاضی نصر معروف اولمپئن حنیف خان کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں ۔

معروف اولمپئن حنیف خان کی سرسید یونیورسٹی اور علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر کردئے گئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے کھیلوں کے فروغ اور طلباء کی تربیت کے لیے معروف اولمپئن حنیف خان کو اسپورٹس کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے ۔ پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء میں مبشر مختار، احمد عالم، ڈاکٹر ماجد، ناصر علی، پرویز اقبال اور دیگر شامل تھے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اولمپئن حنیف خان نے کہا کہ میں ایک عملی انسان ہوں جو زبانی باتوں پر یقین نہیں رکھتا ۔ اس وقت میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے مگر مستقبل میں میرا کام ہی میری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہوگا ۔ یہ میری خواہش ہے کہ میں ایسے کھلاڑی تیار کروں جو پاکستان کے کام آئیں ۔
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ سیاست نے جہاں اداروں کا متاثر کیا ہے وہاں کھیلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوں کا معیار بہتر ہو اور ہم بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی تیار کر سکیں ۔ مجھے قوی امید ہے کہ حنیف خان کے ساتھ ہمارا اشتراک نہ صرف اچھے کھلاڑی بلکہ اچھے انسان تیار کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔
علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے کنوینئر انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مشغول رکھتے ہیں ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی غیر نصابی سرگرمیوں بالخصوص کھیلوں کوبہت اہمیت دیتی ہے ۔ جامعہ میں طلباء کو کھیلوں کے ضمن میں کافی سہولیات اور مراعات دی جاتی ہیں ۔ کھیلوں کے معیار میں بہتری لانے کے لیے ہی ہم نے حنیف خان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلفراز خان نے کہا کہ یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے ۔ ہمارے پاس ایک اچھا انفرا اسٹرکچر موجود ہے اور سرسید یونیورسٹی کے طلباء اس سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں ۔
اسپورٹس کنوینئرقاضی نصر نے کہا کہ ہم کیمپس میں ایک اسپورٹس سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جس کے لیے ہ میں حنیف خان جیسے تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے ۔ حنیف خان سے اشتراک کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
اس موقع پرناصر علی، اولمپئن احمد عالم، اور حیدر حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here