لدیہ شرقی کی جانب سے پی ایس ایل کے حوالے سے پلوں کی دھلائی جاری

0
1438

جیل روڈ پل کی دھلائی کے کام چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی نگرانی میں سر انجام دیا گیا
کراچی(نمائندہ خصوصی) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کوئ ایونٹ کیوں نہ ہو، فرائض سر انجام دینے میں پیچھے نہیں رہتے، پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے اہم مرکز ہیش ٹیک ان کراچی تکونہ پارک کو سجایا جہاں لوگ جوق در جوق جمع ہوکر سیلفیاں بنا کر انجوائے کر رہے ہیں اب پلوں کی دھلائ کے کام بھی اپنے طور پر سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل روڈ پل کی دھلائی کے کام کے معائینے کے دوران کیا جیل روڈ پل کی صفائی کے کام بلدیہ شرقی نے اپنے طور پر سرانجام دئیے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کوششوں سے ضلع شرقی کے بلدیاتی امور میں کافی بہتری آئی ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پرمزید کہا کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری کیلئے راستے نکال کر اقدامات کر رہے ہیں عوامی نمائندے ہیں لہذا ضلع شرقی کے مکینوں کوبلدیاتی سہولیات پہنچانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here