جامعہ کراچی کی گرلز فٹبال ٹیم نے سندھ زون فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

0
1720

شیخ الجامعہ کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کے اعزا ز میں ظہرانے کا اہتمام
جامعہ کراچی کی گرلز فٹبال ٹیم نے ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ایچ ای سی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سندھ زون فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں آئی بی اے کراچی کو شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی۔مذکورہ ٹورنامنٹ میں سندھ بھرکی نجی وسرکاری جامعات نے حصہ لیا۔
امعہ کراچی کی گرلز فٹبال ٹیم نے جمعہ کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی کی جانب سے جیتنے والی ٹیم اور ان کے آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا اور طالبات وآفیشلز کے لئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے جو کہ ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ کیونکہ مسابقت کے جذبے سے سرشاریہ ایسی ہمہ جہت سرگرمی ہے کہ جس کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے۔اسپورٹس ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھاتی ہے،ہمت سے مقابلہ جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔
میری پوری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ یہ طلبہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوںنے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ کراچی راشد قریشی کو ہدایت کی کہ ماہانہ بنیادوں پر دیگر جامعات کی ٹیموں کے ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کے کھیلوں میں مزید بہتری آسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here