Sports

سندھ کی جانب سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

 

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نو منتخب صدر سید فخر علی شاہ استقبالیہ تقریب کے اختتام پر پاکستان وومین بیس بال کی سیکریٹری عائشہ ارم کو اجرک پہنا رہے ہیں.سینیئر نائب صدر محمد محسن خان,حمود لکھوی,خازن طاہر محمود, سندھ بیس بال ایسوسی ایشن نائب صدر و فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ ساتھ ہیں

سید فخر علی شاہ,محمد محسن خان,سادیہ علوی,عائشہ ارم, مصدق حنیف, طارق ندیم و دیگر کو پرویز شیخ نے سندھی اجرکیں پہنا کر مبارکباد پیش کی.

سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب کا اہتمام سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر و فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ نے کیا تھا.اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں منتخب ہونے والی کابینہ کو سندھ کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھر میں بیس بال کھیل اب اور بھی زیادہ ترقی کریگا.تقریب میں شریک صدر سید فخر علی شاہ,
سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان,نائب صدر حمود لکھوی,سیکریٹری جنرل شیخ مظہر احمد,خازن طاہر محمود پاپا,چیئرپرسن پاکستان وومین بیس بال میڈم سادیہ علوی,سیکریٹری جنرل میڈم عائشہ ارم,پاکستان کے ہیڈ کوچ و پاکستان بیس بال کوچنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین و ممبر ایٹ لارج مصدق حنیف,ممبر ایٹ لارج طارق ندیم,فیمیل ممبرز ایٹ لارج میڈم حمیرہ مغل, میڈم این فاطمہ و دیگر کو پرویز احمد شیخ نے سندھی اجرکیں پہنا کر مبارکباد پیش کی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ اور محمد محسن خان نے چیئرمین شوکت جاوید کی سرپرستی میں فروغ بیس بال کے لیئے سرگرمیوں کو مذید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک بھر میں کھیل کی ترقی کے لیئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا.انہوں نے تقریب کا اہتمام کرنے پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے پرویز احمد شیخ اور عائشہ ارم کو اجرک پہنائی.اس موقع پر میڈیا کمیٹی کے شاہد رضا, فوزیہ عباس,کنول شیرازی اور دیگر موجود تھے.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW