صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے فرسٹ آل سندھ شہید بے نظیر بھٹو وومنز ہاکی گولڈ کپ کے ٹیموں کو چیک و اسناد تقسیم کردیے

0
1295

صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے فرسٹ آل سندھ شہید بے نظیر بھٹو وومنز ہاکی گولڈ کپ کے ٹیموں کو چیک و اسناد تقسیم کردیے
چیک و اسناد تقسیم کی تقریب صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کے دفتر میں منعقد ہوئ
ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دو لاکھ, دوسری ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ باقی پانچ ٹیموں کو 25 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے
پاکستان آرمی کی جانب سے فی ٹیم 20 ہاکی اسٹک بطور تحفہ پیش کی گئیں
اعزازی چیک ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کی کپتانوں کو دیے گئے
تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افئیرز سندھ امتیاز علی شاہ, ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد جنید, سابق ہاکی اولمپئینز حیدر حسین, ٹیم کوچز و آفیشلز کی بھی شرکت
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) صوبائ وزیر ترقئ نسواں سندھ و جنرل مینیجر وومن ہاکی ایسوسی ایشن سندھ و چئیرپرسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ سکھر میں ہونے والا فرسٹ آل سندھ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وومنز ہاکی گولڈ کپ امید سے زیادہ کامیاب رہا جبکہ ہاکی میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت حوصلہ افزاء تھی. انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لیے عید الفطر کے بعد مزید لڑکے اور لڑکیوں کے ہاکی ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گی جس سے قبل کالجز و جامعات کی سطح پر کیمپس لگائے جائیں گے اور ٹیسٹ میچز بھی کروائے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں فرسٹ آل سندھ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وومنز ہاکی گولڈ کپ کی ٹیموں کو اعزازی چیک کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افئیرز سندھ امتیاز علی شاہ, ڈائریکٹر ایڈمن پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد جنید, پاکستان ہاکی ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین, صدر سکھر ہاکی ایسوسی ایشن عارف محمود, میرپور خاص کے کوچ انوار الحق, مہران ہاکی کلب ٹنڈوجام کے سیکریٹری اختر خانزادہ, ضلع بےنظیرآباد کے نمائندے سید حسن عسکری و دیگر ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے. صوبائ وزیر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ہم پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے اپنی کوشش کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی و عدم دلچسپی کے باعث آج ہاکی زوال کا شکار ہے یہاں تک کہ دنیائے ہاکی میں اس وقت ہمارا 17 واں نمبر ہے. انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی ہاکی اس وقت کے اعتبار سے بھاری فنڈ دیا تھا تاکہ ہاکی پروان چڑھے. بعد ازاں شہلا رضا نے ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی کی ٹیم کو دو لاکھ روپے, دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل باقی ٹیموں کو سندھ حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 25, 25 ہزار روپے نقد دیے. شہلا رضا نے ڈائریکٹر اسپورٹس پاکستان آرمی برگیڈئیر ظہیر اختر کی جانب سے بھجوائ گئ 20 ہاکی اسٹک فی ٹیم بطور تحفہ بھی تقسیم کیں. ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز کراچی کی شازمہ نسیم نے حاصل کیا جنھیں پانچ ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here