District East

بلدیہ شرقی بلدیاتی لحاظ سے ایک اور نئے سنگ میل کو طے کرنے کی جانب گامزن

سرکاری ونجی سطح پر پہلا تھری ڈی پارک تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی جدت پسندی ضلع شرقی کو خوبصورت بنا رہی ہے
(نمائندہ، سید محبوب احمد چشتی) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی کوششوں سے اب ڈی ایم سی ایسٹ سرکاری ونجی سطح پر پہلے تھری ڈی پارک کی تعمیر میں مصروف ہے جو تیزی سے تکمیلی مراحل میں داخل ہو رہا ہے بشارت پارک لائینز ایریا پریڈی اسٹریٹ کو تھری ڈی پارک میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ تباہ حالی کا شکار تھا چئیرمین بلدیہ شرقی کی کوششوں سے اب اس پارک میں تزئین وآرائش کے کام کے ساتھ تھری ڈی پارک کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے پارک کی دیواروں پر تھری ڈی تصاویر نصب کی جارہی ہیں جو جلد ہی تعمیر کے بعد کھول دیا جائے گا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ جو بھی وسائل دستیاب ہیں اس میں سہولیات پہنچانے کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے تھری ڈی پارک اس میں منفرد اضافہ ہوگا.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW