چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور کا پی آئ بی اور نیوایم اے جناح روڈ پر موجود طبی مراکز کا دورہ

0
1567

کرونا وائرس کے حوالے سے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا
بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو قرنطینہ بنانے کے حوالے سے کہا گیا تو اقدامات بروئے کار لائیں گے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی(نمائندہ خصوصی)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرکے ہی اس وبا سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے، چند دنوں کی احتیاط کرکے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دینے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی بہتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئ بی اسپتال اور اسٹاف کلینک میں طبی مرکز کا معائینہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے ہدایت کی کہ طبی مراکز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے محکمہ میڈیکل سروس کی جانب سے پی آئ بی میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور ان کے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جذبے کو سراہاانہوں نےمزید کہا کہ وزیراعلی سندھ کو قرنطینہ بنانے کے حوالے سے درخواست دے چکے ہیں اگر قرنطینہ بنانے کا کہا گیا تو لوگوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم کرونا وائرس کی عفریت کا شکار ہیں جس سے نجات پانےکیلئے اپنے آپ کو گوشہ نشیں کرنا ہی بہتر ہے تاکہ اس دوران جو بھی کرونا کیسز موجود ہیں وہ سامنے آجائیں تاکہ یہ مرض مزید پھیلنے سے روکا جاسکے لہذا شہریوں سے گزارش کرتا ہوں بلاضرورت گھروں سے نکلنے میں اجتناب برتیں اور اگر گھر سے نکلنے کی اشد ضرورت ہو تو ماسک لگا کر گھر سے باہر آئیں گھر سے نکلتے اور داخل ہوتے وقت سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ میڈیکل کے افسران سمیت ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی، انچارج بلدیاتی امور راؤ شمشاد ودیگر موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here