نایاب وقدیم قرآن پاک کی نمائش اور تحفظ مقدس اوراق جیسی خدمات سر انجام دینے پر چئیرمین بلدیہ شرقی کو سراہا گیا

0
2376

انجمن تحفظ مقدس اوراق اور بلدیہ شرقی کے اشتراک سے نایاب وقدیم قرآن پاک کے نسخوں کی بلدیہ شرقی کےدفتر میں زیارت کا اہتمام
سابق صوبائی وزیر عبدلحسیب،معروف عالم دین مفتی مبارک، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان،میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ودیگر نے نایاب وقدیم نسخوں کی زیارت

کراچی(نمائندہ خصوصی) انجمن تحفظ مقدس اوراق اور بلدیہ شرقی کے اشتراک سے بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں نایاب، قدیم اور نادر نسخوں کی زیارت کا اہتمام کیا گیا جسے دیکھ کر سینکڑوں زائرین کے ایمان تازہ ہوگئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالحسیب، معروف عالم دین مفتی عابد مبارک ودیگر نے نایاب نسخوں کا دیدار کرنے کے ساتھ اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ قدیم دور میں مختلف طرز تحریر سے لکھے گئے قرآن مجید انتہائ حفاظت کے ساتھ محفوظ کئے گئے ہیں جبکہ انہوں نےانجمن تحفظ مقدس اوراق اور بلدیہ شرقی قرآنی نسخوں کو محفوظ بنانے کیلئے جو کام کر رہے ہیں وہ انتہائی قابل تعریف ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے اس موقع پر آنے والے مہمانان گرامی کو قرآن مجید کے نادر ونایاب نسخوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی خوشی ہے کہ آج سینکڑوں قدیم، نایاب ونادر نسخوں کی زیارت کروانے جیسا نیک کام کروایا ایسی پرنور قسم کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے ایسی زیارتوں سے ایمان تازہ ہونے کے ساتھ قرآن پاک پر ماضی میں کی جانے والی محنتوں کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ مقدس اوراق کی حفاظت کی ذمہ داری لیں بلدیہ شرقی نے انجمن تحفظ مقدس قرآن کے ساتھ ملکر یہ فریضہ بھی سر انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر، پیش امام عبدالرحمن یوسی چئیرمینز، وائس چئیرمینز و بڑی تعداد میں عوام موجود تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here