شعیب احمد ملک نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا

0
1288

شعیب احمد ملک نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا
چارج سنبھالنے کے بعد افسران سے غیر رسمی اجلاس
ٹیم ورک کے ذریعے ڈی ایم سی ایسٹ کو شہر کا بہترین ضلع بنائیں گے، شعیب احمد ملک
بلدیاتی خدمات کے حوالے سے ڈی ایم سی ایسٹ نے ہمیشہ بہترین خدمات سر انجام دی ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ
بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو ہر ایک تک پہنچایا جائے گا، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شعیب احمد ملک نے ڈی ایم سی ایسٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے، چارج سنبھالنے سے قبل انہیں افسران کی جانب سے زبردست انداز میں خوش آمدید کہا گیا، چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ افسران سے غیر رسمی اجلاس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے ڈی ایم سی ایسٹ کو شہر کا بہترین ضلع بنائیں گے، ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بلدیاتی خدمات کو ترجیح دیکر بہترین طریقے سے سر انجام دیا جاتا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے خاص طور پر مختلف ایونٹس پر بلدیہ شرقی کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے کوشش ہوگی کہ ٹیم ورک کے طور پر ضلع شرقی کو بہتر سے بہترین کی جانب لیجایا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھیں اور اپنے ملازمین کے ذریعے اپنے اپنے شعبہ جات میں بہتری لائیں، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ باہمی اشتراک عمل سے ضلع شرقی کی بہتری کیلئے کام کریں گے اور کوشش ہوگی کہ ضلع شرقی میں موجود مسائل کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے دور کیا جائے، اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here