جامعہ کراچی: بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان

0
1791

جامعہ کراچی: بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ ،سیکنڈ ،تھرڈ اور فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 11 طلبہ شریک ہوئے،09 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کاتناسب 81.82 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 15 طلبہ شریک ہوئے،11 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 73.33 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 35 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 21 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 40 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں 28 طلبہ شریک ہوئے ،16 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 57.14 فیصدرہا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشل کے امتحانات میں 116 طلبہ شریک ہوئے،82 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 34 طلبہ ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 70.69 فیصدرہا۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹرمحمد ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ ،سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کردی گئی ہے ۔بی اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم 20 دسمبرجبکہ بی اے ریگولر کے امتحانی فارم 21 دسمبر 2019 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4450 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔بی اے ریگولر سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4650 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 8550 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم اور بینک واﺅچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں،جبکہ بی اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2013 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن/ انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here