سرسید یونیورسٹی سلور جوبلی اسپورٹس گالا، 16سے 23دسمبر ہوگا، قاضی نصرعباس

0
1681
سرسید یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریبات کے لئے اسپورٹس گالا 2019 منیجرز میٹنگ کے موقع پر قائم مقام کنویئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار،آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ ، کوآرڈینیٹر طارق خان خان, ناصر خلیق اور تمام فیکلٹی ممبران کا لیا گیا گروپ.

سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقد اسپورٹس ویک میں بوائز اور گرلز کے20 کھیل شامل
قائم مقام کنویئر اسپورٹس کی زیر صدارت منیجرز میٹنگ، ڈائریکٹر مبشر مختار بھی شریک تھے.
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی25سالہ سلور جوبلی تقریبات کی سلسلے میں سرسید یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہونے والی منیجرز میٹنگ قائم مقام کنویئر اسپورٹس قاضی نصر عباس کی زیر صدارت منعقد کی گئی ،جس میں ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار،آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ، کوآرڈینیٹر طارق خان اور ممبر آرگنائزنگ کمیٹی ناصر خلیق اور یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی میٹنگ میں سرسید یونیورسٹی سلور جوبلی اسپورٹس گالا 16سے 23دسمبر تک منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ۔ اسپورٹس ویک کے سلسلے میں ہونےو الی منیجرزمیٹنگ میں ایونٹ کی تیاریوں, گیمز کا شیڈول اور انٹریز سمیت انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ، سرسید یونیورسٹی سلور جوبلی اسپورٹس گالا 2019 میں لڑکوں کے12 اور لڑکیوں کے8 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے، تمام مقابلوں کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو اپنی تیاریوں کے لئے بھی دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے میچز کا انعقاد سرسید یونیورسٹی، گورئمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن اور کے ایچ اے ہاکی گراﺅنڈ میں کیا جائے گا۔ انڈور میچز گورئمنٹ کالج فزیکل ایجوکیشن میں اور آﺅٹ ڈور مقابلے سرسید یونیورسٹی اور کے ایچ اے گراﺅنڈ میں منعقد کرائے جائیں گے. بوائز کے بارہ ایونٹ میں ایتھلیٹکس سو میٹر کی دوڑ، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، چیس، کرکٹ، فٹسال، ہاکی، اسنوکر، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف واراور والی بال جبکہ گرلز کے آٹھ ایونٹ میں ایتھلیٹکس سو میٹر کی دوڑ، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، چیس، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف واراور تھرو بال کے مقابلے شامل کئے گئے ہیں۔لڑکوں کے فٹسال اور ہاکی کے مقابلے کے ایچ اے گراؤنڈ میں کرائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here