جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کی کتاب بعنوان کوانٹیٹیٹوریسرچ میتھڈزشائع ہوگئی

0
1304

جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کی کتاب بعنوان کوانٹیٹیٹوریسرچ میتھڈزشائع ہوگئی
ڈاکٹرعبدالوحید کوانٹیٹیٹیو ڈیویلپمنٹ انالیسز میں مہارت رکھنے والے ماہر معاشیات ہیں جو جنوبی ایشیا کی معیشتوں پر عبور رکھتے ہیں
جامعہ کراچی کے رجسٹرار و شعبہ معاشیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کی کتاب بعنوان: کوانٹیٹیٹوریسرچ میتھڈز شائع ہوگئی ہے۔مذکورہ کتاب آٹھ ابواب اورتحقیق کے نمایاں تدریسی عنوانوں پرمشتمل ہے۔
اس تصنیف کا ہر باب قارئین کے لئے ایک نتیجہ خیز راستہ پیش کرتاہے اور ہر باب کا خلاصہ نقات پر مشتمل ہے جس سے قارئین کو پڑھنے میں تحقیق کے مخصوص اصطلاحات کا با آسانی اندازہ ہوجاتاہے۔مذکورہ کتاب میں تحقیق کی تھیوری پرتفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالوحید کوانٹیٹیٹیو ڈیویلپمنٹ انالیسز میں مہارت رکھنے والے ماہر معاشیات ہیں جو جنوبی ایشیا کی معیشتوں پر عبور رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنا ڈاکٹریٹ گریجویٹ اسکول آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ نگویا یونیورسٹی جاپان سے جاپانی حکومت کی فیلوشپ کے ذریعے 2005 میں کیا۔
ڈاکٹر عبدالوحیدنے اپنا پوسٹ ڈاکٹریٹ بھی جاپان سے کیا۔ان کی 40 ریسرچ پبلیکیشنز، ایک مونوگراف اور ایک کتاب میں چیپٹر ہے۔انھوں نے جاپان، کوریا،دبئی اور بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے متعدد ریسرچ پیپرز پیش کئے ہیں، ان کے کافی ریسرچ مقالے امپیکٹ فیکٹر جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں، ڈاکٹر عبدالوحید پاکستان اور گلف اکنامسٹ اور دی نیوز انٹرنیشنل کے لئے بھی لکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالوحید بحرین میں ریسرچ کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں،شیل پاکستان سے بھی منسلک رہے اور بین الاقوامی بینکوں کے لئے فائنینشل ڈیٹابیس بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ انھوں نے 5 طلبہ کو پی ایچ ڈی اور 9 طلبہ کو ایم فل میں سپروائز کیا ہے۔انھوں نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لیول پر جامعہ کراچی، نگویا یونیورسٹی جاپان، یونیورسٹی آف بحرین، آئی بی اے کراچی، بحریہ یونیورسٹی اور اقرا یونیورسٹی میں تدریسی فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ آج کل وہ شعبہ معاشیات میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے پاس ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here