World Autism Awareness Day

0
1695

آج مورخہ 24 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں ایک سیمنار
منعقد ہوئی اس سیمنار کا انعقاد World Autism Awareness Day بعنوان
IDM-Pak (Inclusive Development Movement in Pakistan)
کے بانی ظہیرعباس نے شعبہ نفسیات کے سینئرپروفیسر ڈاکٹر ذی عاصمہ صاحبہ کی تعاؤن سے کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر فرح اقبال (چیئرپرسن شعبہ نفسیات) تھیا اور مہمان اسپیکرمس عاصمہ احمد (سینئرکلینکل سائکلوجسٹ اے-ایس-ڈی-ڈبلیو-ٹی کراچی) تھی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی صدر محفل ڈاکٹر فرح اقبال (چیئرپرسن شعبہ نفسیات) نے کہا کہ طلباء طالبات کوآج شائد اس بات کا اندازہ لگانا ممکن نہ ہو کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے فیلڈ سے متعلق اس طرح کے سیمنار اور ٹریننگ کا فائدہ کتنا ہوتا ہے یہ مستقبل قریب میں عملی زندگی میں کام کرنے پرمحسوس ہوگی اس لئے ڈپارٹمنٹ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہےکہ طلباء و طالبات کو ہر موضوع پرتربیت کی جائے اور آنے والے وقت کے لئے تیار کرسکے اور آخر میں کامیاب سیمنار کے انعقاد پر آرگنائزرز کو مبارک باد دیے۔
اس سیمنا ر کے مہمان اسپیکرنے آٹزم کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور بہت اچھے طریقے سے شرکا ء کو مستفید کیا آپ نے آٹزم کی تعارف، وجوہات،ہمارے معاشرے میں پائے جانے والے غلط تاثرات آٹزم کے حوالے سے اور آٹزم کی منیجمنٹ کو تفصیل سے بیان کیا آپ نے مزید کہا کہ ہم اگر آٹزم کو ہم پیدا ہونے سے روک نہیں بھی سکتے توان بچوں کی برقت تشخیص اور تربیت سے ایک آٹسٹک بچے کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔
میڈم زی عاصمہ صاحبہ جسکی خصوصی تعاؤن سے یہ سیمنار منعقد ہوئی تھی آپ نے
IDM-Pak (Inclusive Development Movement in Pakistan)
بلخصوص بانی ظہیر عباس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کی آپ ہمارے طلباء وطالبات کے لیئے ایک روشن مثال ہے کہ کس طرح اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دوسرے افراد بلخصوص افراد باہم معذوری کی ترقی اور معذوری سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔
آخر میں اس تقریب کے میزبان اور بانی۔۔۔ظہیر عباس صاحب نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
IDM-Pak (Inclusive Development Movement in Pakistan)
کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے کہ کی تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہو اور شمولیاتی ترقی کو فروغ دیا جاسکے اس تقریب کو شعبہ نفسیات میں رکھنے کا اصل حدف بھی یہی تھا کہ کیوں کی اپریل کا مہینہ پوری دنیا میں آٹزم سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے لئے منسوب ہے اور یہ ایک دماغی معذوری ہونے کی وجہ سے شعبہ نفسیات کے طلباء کو معلومات اور آگہی دی جاسکے جو بڑی خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوئی ۔

IDM-Pak (Inclusive Development Movement in Pakistan)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here