سابق صوبائ وزیر سندھ سعید غنی کا صفورہ ٹاون کے دفتر کا دورہ

0
465

سابق صوبائ وزیر سندھ سعید غنی کا صفورہ ٹاون کے دفتر کا دورہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائ وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کا واحد حل پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندگان علاقوں کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین، صفورہ ٹاؤن راشد خاصخیلی، وائس چئیرمین عبدالحق بلوچ، ڈسٹرکٹ ایسٹ پپاکستان پیپلز پارٹی کے صدر محمد آصف خان ودیگر کے ہمراہ ٹی ایم سی صفورہ کے دفتر کے دورے کے دوران کیا جہاں ان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
انہوں نے مزید کہا کہ صفورہ ٹاون کو چئیرمین راشد خاصخیلی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے جس کیلئے وہ کام بھی کر رہے ہیں انہوں نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا.
چئیرمین صفورہ ٹاون راشد خاصخیلی نے سابق صوبائ وزیر کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد ہمارے لئے حوصلہ افزائ ہے وہ بلدیاتی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے، صفورہ ٹاون کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے کام شروع کر دئیے ہیں اور مرحلہ وار اس میں بہتری آتی جائے گی.
اس موقع پر صفورہ ٹاؤن کے افسران سمیت کوآرڈینیٹر چئیرمین صفورہ ٹاؤن بادشاہ چانڈیو ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here