ایک روزہ میگا آرچری ایونٹ کراچی یونیورسٹی کلب نے جیت لیا

0
720

ایک روزہ میگا آرچری ایونٹ کراچی یونیورسٹی کلب نے جیت لیا
فروبلز اسکول کی دوسری اور پاک آرچری این سی سی کی تیسری پوزیشن رہی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) اے کے جے پاکستان اسپورٹس ایونٹ منیجمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ میگا آرچری ایونٹ کراچی یونیورسٹی آرچری کلب نے جیت لیا ۔ دی فروبلز اسکول نے دوسری جبکہ پاک آرچری این سی سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایونٹ میں سات کلبز کے آرچرز کے علاوہ کثیر تعداد میں تیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔ ایونٹ کو ایشیا سند یافتہ آرچری کوچ حسان عبداللہ نے کنڈکٹ کیا تھا ۔ نتاءج کے مطابق گرلز 30میٹرز کیٹیگری میں اقرا یونیورسٹی کی عبیرہ منیر نے گولڈ ،جامعہ کراچی کی شاہور ناصر نے سلور اور قائد اعظم آرچری کی قرۃ العین نے برانز میڈل جیتا ۔ بوائز میں راشد مسعود گولڈ،معیز ملک سلور اور احسن زمان سلور کے حقدار بنے ۔ 18میٹرز گرلز میں مریم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ماہا نعمان سلور اور عروبہ برانز میڈل لے سکیں ۔ اسی کیٹیگری میں بوائز ایونٹ میں سید معظم علی گولڈ ،اریب نے سلور اور عاشر عظیم نے سلور میڈل جیتا ۔ 10میٹرز گرلز میں شیزل گولڈ ،اریبہ سلور اور ایشا مصطفی برانز کی حقدار بنیں جبکہ بوائز میں حمزہ شریف نے گولڈ،احمد وہاب نے سلور اور عبداللہ نے برانز میڈل پر ہاتھ صاف کیا ۔ مجموعی طور پر جامعہ کراچی نے تین سلور اور دو برانز کے ساتھ پہلی ،فروبلز اسکول نے دو سلور اور دو برانز کے ساتھ دوسری جبکہ پاک آرچری این سی سی نے دو گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دی رائل آرچرز نے چوتھی ،خود محافظ نے پانچویں ،اقرا یونیورسٹی نے چھٹی اور قائداعظم آرچری کلب نے ساتویں پوزیشن پائی ۔ 30میٹرز میں راشد مسعود نے 334اور گرلز میں عبیرہ منیر نے 298اسکور کے ساتھ ٹاپ کیا ۔ بعد ازاں منعقدہ اختتامی تقریب میں کامیاب تیر اندازوں کو میڈلز اور شیلڈز دی گئیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here