داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0
486

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آمد پر پرتپاک اور والہانہ استقبال ، پتیاں نچھاور، گلدستے پیش، اساتذہ اور اسٹاف نے خوش آمدید کہا
وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین اور سابق وی سی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی میں تحویل اور حصول عہدہ کی دستاویز کا تبادلہ
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکناجی کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یونیورسٹی آمد پر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا ، ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستے پیش کئے گئے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، اساتذہ ، اسٹاف اور طلباء نے نئی وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا ۔ بعد ازاں وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں سادہ اور پروقار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کے درمیان تحویل اور حصول عہدہ کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹیز کی پہلی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے شاندار استقبال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مزید ترقی اور استحکام دینے کیلئے ایسے ہی زبردست جوش و خروش کی ضرورت ہے ، اصولوں اور قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ہی یونیورسٹی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here