پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ 2020

0
1811
مہمان خصوصی جناب یحان شمس کے ساتھ علامہ اقبال ہاؤس کی ٹیم کا گروپ فوٹو. عاطف علی خان, ندیم اقبال, عمیر جیلانی اور مبشر مختار بھی موجود ہیں.

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز انو بھائی کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاقت علی خان ہاوس بی نے نے علامہ اقبال ہاؤس بی کو 6وکٹوں سے شکست دے دی علامہ اقبال ہاؤس بی نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے ثمامہ کے 39 رنز کی بدولت111رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے لیاقت علی خان ہاؤس بی کی ٹیم نے پندرویں اوور کی پہلی گیند پر حسن رضا کے 23 اورحمزہ صدیقی کے 21 رنز کی بدولت باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. حمزہ صدیقی نے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں. اس میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر سرسید یونیورسٹی ریحان شمس تھے.
دیگر معزز مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر پرکیومنٹ عاطف علی خان, اسسٹنٹ پروفیسر
انجینئر ندیم اقبال اور اسسٹنٹ پروفیسر عمیر جیلانی بھی موجود تھے.
دوسرے میچ میں لیاقت علی خان ہاؤس اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے اقبال ہاؤس اے نے روحان کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت انیسویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا. اس میچ کے مہمان خصوصی سینئر اسپورٹس جرنلسٹ شکیل یامین کانگا تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here