پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویژن کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا،کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین

0
1243

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویژن کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا،کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ویژن کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے گراس روٹ لیول پر کام شروع کردیا کے ایچ اے کے سرپرست اعلی طارق حلیم سوری کی قیادت میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور شاہ ولایت اسکول کے درمیان پہلا ایم او یو سائن کردیا صوبائی وزیر شہیلا رضا نے اسکولوں میں کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کی تجویز پیش کردی.
شاہ ولایت اسکول کے آڈوٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کے ایچ اے کے سرہرست اعلی میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری کراچی ویمن ہاکی کی چیئرپرسن شہیلا رضا ، اولمپین حنیف خان ، اولمپین سمیع اللہ ، پاکستان ہاکی کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین نے شاہ ولایت اسکول کے منیجنگ ٹرسٹی اور پرنسپل کے ہمراہ ایم او یو پر دستخط کیے اس موقع پر کراچی ویمن ہاکی کی چیرپرسن سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ہم نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیےشاہ ولایت اسکول سے معاہدہ کیا یے تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ ایسے بچے جن میں کسی بھی کھیل سے متعلق خصوصی ٹیلنٹ موجود ہے انکی حوصلہ افزائی کے لیے مفت داخلے و اسکالر شپ بھی فراہم کریں.
شاہ ولایت اسکول کے مینیجنگ ٹرسٹی اعجاز حسن خان اور پرنسپل ندرت امام نے کے ایچ اے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی کھیل ہاکی کی پروان میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے
کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ئے پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئیر ریٹائیرڈ خالد سجاد کھوکھر اور پی ایچ ایف کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں حیدر حسین نے کہا کہ شاہ ولایت اسکول کے طلبہ وطالبات کیلئے فری کوچنگ کیمپ لگایا جائے گا.
تقریب سے اولمپئن سمیع اللہ اولمپئن حنیف خان اور اسکول کے سابق ٹرسٹی ایس ایم سبطین نے بھی خطاب میں اس معاہدے کو کراچی ہاکی کیلئے انتہائی مفید قرار دیا
تقریب اختتام پر کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے ڈائیریکٹر اسپورٹس بریگیڈئیر ظہیر اختر اور کے ایچ اے کی جانب سے دی جانے والی ہاکیاں تقسیم کی گئیں جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here