ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ریسلنگ سندھ ریجن

0
1001

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ریسلنگ سندھ ریجن۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے ریسلنگ ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ کیمپ میں جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، اور کراچی ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ نیشنل ریسلنگ کوچ محمد حسین اور اقبال کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ دو روزہ کیمپ کے بعد مقابلوں کا آغاز 13 جون سے SAU اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔جس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ریسلرز اپنے جوہر دکھائیں گے۔ ان مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل لینے والے ریسلر صوبہ سندھ کی ٹیم میں شامل ہو کر کر قومی سطح کے ریسلنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایچ ای سی کی تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے ہونگے جو نوجوانوں میں کھیلوں کھیلوں کے فروغ کا باعث بنیں گے۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ندیم الرحمن میمن کمشنر حیدرآباد ہونگے۔ جبکہ اعزازی مہمان خاص اختر عنایت بھرگری (سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ)۔کرنل سلمان ونگ کمانڈر خواتین ونگ سندھ رینجرز ز حیدرآباد ہونگے۔وائس چانسلر SAU ٹنڈوجام جناب ڈاکٹر فتح مری میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ (ریسلنگ) سندھ کے آگنائزر سیکریٹری جناب انوار حسین خانزادہ ڈائریکٹر اسپورٹس SAU ٹنڈوجام کے مطابق اس سلسلے میں میں تمام انتظامات نعت مکمل کیے جا چکے ہیں ریسلنگ کے کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here