قومی جونیئر ہاکی پول کے لئے سندھ بوائز کے ٹرائلز 23 مئی کو کراچی میں ہونگے

0
694

قومی جونیئر ہاکی پول کے لئے سندھ بوائز کے ٹرائلز 23 مئی کو کراچی میں ہونگے۔
پی ایچ ایف کی ہدایت پر کے ایچ اے نے ٹرائلز کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی
سندھ بھر کے کھلاڑی پیر کی دوپہر2 بجے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں ابوزر امراؤ اور ارشاد حیدر کو رپورٹ کریں، حیدر حسین
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ کی ہدایت کی روشنی میں پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے پی ایچ ایف کے شیڈول کے مطابق 23 مئی کو قومی جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یکم جنوری 2002 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے سندھ کے تمام اضلاع کے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے، حیدر حسین نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ 23 مئی کی دوپہر 2 بجے عبدالستار ہاکی کلب اسٹیڈیم میں ابوزر امراؤ اور ارشاد حیدر کو رپورٹ کریں۔ اس حوالے سے جاری پی ایچ ایف کے نوٹیفکیشن کے مطابق کھلاڑی اپنی عمر کی تصدیق کے لئے اپنے ہمراہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، فارم “ب” یا کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ (CNIC) کے ساتھ ایک پاسپورٹ سائز کلر تصویر اور وائٹ ٹی شرٹس ضرور ساتھ لائیں،
کے ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق گلفراز احمد خان ڈاکومنٹ ویری فیکیشن کمیٹی کے کنوینر جبکہ اعجازالدین، ڈاکٹر ایس اے ماجد اور طلعت محمود کمیٹی کے رکن ہیں۔
گراؤنڈ کمیٹی کنوینئر فیصل اسمعیل ہونگے، مزمل حسین، عظمت پاشا، امتیاز الحسن اور وقار الدین رکن ہونگے۔ صغیر حسین ایمپائرنگ کمیٹی کے کنوینر جبکہ عرفان طاہر، اصغر علی، ندیم سعید اور فہد علی خان ممبر ہونگے۔ڈاکٹر پرویز رضوی میڈیکل کمیٹی کے کنوینر جبکہ ڈاکٹر محمد ظہیر خان، ڈاکٹر حمید خان اور ڈاکٹر محسن علی ممبر ہونگے۔پی ایچ ایف کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان اولمپیئنز کلیم اللہ، ناصر علی، ایاز محمود اور وسیم فیروز ٹرائلز کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here