اس زمانے میں تصوف کے اندر ہی امت کی نجات ہے، اس لئے کہ تصوف پوراکا پورا اخلاق ہے۔ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب الحسینی الجیلانی

0
1378

اس زمانے میں تصوف کے اندر ہی امت کی نجات ہے، اس لئے کہ تصوف پوراکا پورا اخلاق ہے۔ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب الحسینی الجیلانی
بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جامعہ کراچی میں زیر تعلیم 100 سے زائدمستحق طلباوطالبات میں 30 لاکھ روپے کے اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) التہذیب یونیورسٹی دمشق شام کے پرنسپل شہزادہ غوث اعظم ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب الحسینی الجیلانی نے کہا کہ مسلمان وہ ہی ہوتاہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔اس زمانے میں تصوف کے اندر ہی امت کی نجات ہے،صوفیاء کرام کی تاریخ ہے اور انہوں نے ثابت کرکے دکھایا کہ صوفیا ء کرام ہی لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اورصوفیا کرام نے ہی خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے مکمل اخلاق کو اپنا یا اوروہ لوگوں کے ساتھ بہترین اخلاق کے ساتھ پیش آئے اس لئے کہ تصوف پوراکا پورا اخلاق ہے اور وہ دل کی تطہیر ہے،معاف کرناہے،ناپسندیدگی پر صبرکرنا ہے،اللہ کا ذکر کرنا ہے اوروہ اعمال جو تم کو آخرت تک پہنچانے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن محبان رسول ﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ صوفی کانفرنس بعنوان: ”نبی کریم ﷺ بطور معلم“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی،پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری،ڈاکٹر صادق علی خان،ڈاکٹرسہیل شفیق اورمنصورحسن قادری بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب نے مزید کہا کہ اسلام کا پورا دائرہ جو گھومتاہے وہ اخلاق پر مبنی ہے۔ہمارے پیارے نبیؐ نے اچھے اخلاق والوں اور معافی کا معاملہ رکھنے والوں کے لئے عظیم درجات عطافرمائے۔
کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر سہیل شفیق نے انجام دیئے۔کانفرنس کے اختتام پر انجمن محبان رسول ﷺ جامعہ کراچی کی جانب سے بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم 100 سے زائد طلباوطالبات میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کئے گئے۔
انجمن کے جنرل سیکریٹری منصورحسن قادری کے مطابق مذکورہ انجمن گذشتہ چارسال سے جامعہ کراچی کے مستحق طلبہ میں اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کررہی ہے اور امسال اسکالرشپ کی مد میں 30 لاکھ روپے کے چیکس طلبہ میں تقسیم کئے گئے جس میں ایم فل / پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کو 50000 روپے فی طالبعلم جبکہ بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام میں زیر تعلیم طلبہ کو فی طالب علم 25000 روپے کے اسکالرشپ کے چیکس تفویض کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here