وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ کررہے ہیں

0
1112

 

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ کررہے ہیں.
اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ، اسد اللہ خان، ڈی ایم سی ایسٹ اور ساؤتھ کے افسران، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران اور دیگر بھی موجود ہیں.
صوبائی وزیر نے جلوس کی گزرگاہوں پر موجود بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا.
اس وقت شہر کی تمام اہم شاہراہوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے. سعید غنی
شاہراہوں سے متصل سڑکوں اور گلی کوچوں و محلوں سے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے. سعید غنی
بجلی کی بندش کے باعث سیوریج کے پمپنگ اسٹیشن بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم اب تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر جنریٹرز کے ذریعے کام شروع کردیا گیا ہے. سعید غنی
ہمیں عوامی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام عملہ اور افسران 24 گھنٹے ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں. سعید غنی
ہم جن جن علاقوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان سے معذرت خواہ ہیں. سعید غنی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here