سندھ حکومت ڈیری فارمرز کے لئیے بہترین اقدامات کرے۔چوہدری غلام نبی

0
1421

رمضان کے مہینے میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو پولیس کی جانب سے روکنا اور تنگ کرنا بند کیا جائے۔سابق صدر ڈیری فارمر ایسوسی ایشن سندھ
چارے کی گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے روک کر تنگ کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔سابق ناظم بھینس کالونی چوہدری غلام نبی

کراچی (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کاروباری طبقہ متاثر ہے تو وہیں دودھ کے سپلائرز بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔کراچی کی سب سے بڑی دودھ کی منڈی بھینس کالونی سے پورے شہر کراچی میں لاکھون من دودھ شہر کراچی میں سپلائی ہوتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیری فارمرز شدید اذیت کا شکار ہیں ۔لاکھوں من دودھ کی کھپت مارکیٹ ٹاور ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے صفر ہوکر رہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق صدر اور سابقہ ناظم یوسی بھینس کالونی چوہدری غلام نبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ڈیری فارمرز کے لیے خصوصی طور پر ریلیف دینا چاہیے۔دودھ کی سپلائی کے لیے ٹائم کی حد بندی کو ختم کیا جانا چاہئے پولیس کی جانب سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور چارہ لانے والی گاڑیوں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔بھینس کالونی کی حدود میں بھی دودھ کی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈیری فارمرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ چودھری غلام نبی نے وزیر اعلی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی کے اندر ڈیری فارمرز کو نقل و حمل کی آزادانہ اجازت دی جاۓ اور پولیس کی جانب سے گاڑیوں کو روکنا اور تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here