کھیلوں کے شعبہ میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔ عمران اسماعیل گورنرسندھ

0
1091

کھیلوں کے شعبہ میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔ گورنرسندھ
لیاری سے خاتون باکسر کا سامنے آنا خوش آئند ہے، خواتین کو با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ ہے ۔عمران اسماعیل
نمرہ کی باکسنگ کے رنگ میں کامیابیاں قابل تحسین ہیں، گورنرسندھ نے باکسر نمرہ کو مالی امداد کا چیک بھی دیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے لیاری سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر نمرہ نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی موجودتھے ۔ گورنرسندھ نے باکسر نمرہ کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی امداد کا چیک بھی دیا ۔گورنرسندھ نے باصلاحیت باکسر نمرہ کی کامیابیوں پر انھیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نمرہ کی باکسنگ کے رنگ میں کامیابیاں قابل تحسین ہیں ،ماضی میں لیاری سے کئی نامور باکسرز نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا اور اس ضمن میں لیاری سے خاتون باکسر کا سامنے آنا خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبہ میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here