سجاس کا “ہمارےہیرو” سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب کے انعقاد کا اعلان

0
1183

سجاس کا “ہمارےہیرو” سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب کے انعقاد کا اعلان
کرکٹ اعدادوشمار کے ماہر سہیل خان کو پی ایس ایل کے دوران ہمارے ہیرو ایوارڈ سے نوازنہ پی سی بی کا قابل ستائش اقدام ہے
سجاس ممبر کی خدادا صلاحیتوں کے اعتراف پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔آصف خان/ اصغر عظیم
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر پیدائشی طور پر بصارت سے محروم تاہم زہنی صلاحیتوں سے مالا مال دل کی پر نور آنکھوں سے دیکھنے کی مہارت رکھنے والے کرکٹ کے اعدادو شمار کے ماہر سجاس کے ممبر سہیل خان کو دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس ایونٹ کے پلیٹ فارم سے “ہمارے ہیرو” ایوارڈ سے نواز نے اور سہیل خان کی خدمات کا اعتراف کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے پی ایس ایل سیزن سکس کے اختتام کے بعد سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا جائے گا۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے سہیل خان اسپیشل افراد بشمول بصارت سے محروم لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت سامنے ائے ہیں سیکریٹری سجاس اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جسمانی محرومی کے باوجود اگر انسان محنت اور لگن کے ساتھ اپنے شعبے پر توجہ دے تو کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے، سہیل خان پورے پاکستان کی طرح سجاس کے بھی ہیرو ہیں گزشتہ سال سجاس ایوارڈ کے موقع پر شرکاء نے سہیل خان سے جس والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا تھا وہ بھی ایک قابل ستائش مثال تھی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here