ریٹائرڈ ودوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے انتظامات کئے جائیں، فہیم خان

0
760

ریٹائرڈ ودوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے واجبات ادا کرنے کے انتظامات کئے جائیں، فہیم خان
ضلع شرقی کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کیلئے محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں، فہیم خان
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ قابل ترین افسر ہیں، فہیم خان
رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ضلع شرقی کو ماڈل ضلع بنائیں گے، فہیم خان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی فہیم خان نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ جاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ سینئیر اور قابل افسر ہیں ان کے ساتھ ملکر ضلع شرقی میں بلدیاتی مسائل کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، ریٹائرڈ اور دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین اور ورثاء کو واجبات کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،محکمہ جات بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں، ضلع شرقی کے مکینوں کی فلاح وبہبود سمیت ملازمین کے گروپ اور میڈیکل انشورنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ضلع شرقی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کیلئے ہر محکمے کو اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہوگا اس موقع پر محکمہ جاتی افسران نے انہیں اپنے محکمہ جات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے ساتھ درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر مسائل کے حل کیلئے دستاویزات مرتب کرنے سمیت فوری حل ہونے والے مسائل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے اجلاس میں ایگزیکٹیو انجنئرز بی اینڈآر اقبال ملاح، سلمان میمن، چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی،چیف میڈیکل افسر زرتاش پروین سمیت ڈائریکٹرز توقیر عباس، خورشید علی، آغا سمیر، ظفر اقبال،شیرعلی،طلعت شکیل، عظیم حیدر،منصور شیخ، محمد اکرم خان ودیگر افسران بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here