سرسید یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جامع مسجد سرسید کا سنگ بنیادرکھا گیا۔

0
632
سرسید یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جامع مسجد سرسید کا سنگِ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔

سرسید یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جامع مسجد سرسید کا سنگ بنیادرکھا گیا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے ایجوکیشن سٹی میں واقع سرسیدیونیورسٹی نیو کیمپس میں جامع مسجد سرسید کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان، سردار یاسین ملک، لیفٹینٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر، پروفیسر ڈاکٹر میر شبّر علی، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عقیل الرحمن، ممتاز کاظمی، سلیم چشتی، فیکلٹی اور اموبا کے ممبران و دیگر شامل تھے ۔
جامعہ مسجد کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر جاویدانوار نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں مسجد کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ اسلام کا نظامِ تربیت مسجد کے بغیر ناممکن ہے ۔ مسجد کی تعمیر کرنے والے بلاشبہ اللہ کے منتخب بندے ہوتے ہیں ۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے نشاندہی کی کہ جامعہ مسجد سرسید 45600 اسکوائر فٹ رقبہ پر تعمیر کی جائے گی جس میں تقریباََ دو ہزار نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی ۔ مسجد کا ڈیزائن علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے مشابہت رکھتا ہے، تاہم یہ مسجد عالمی معیار کے مطابق طرزِ تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہوگی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here