جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
1200

جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
بی کام سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6250 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10400 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر01 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ کراچی نے بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی کام کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 17 مارچ2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشنفارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کاؤنٹرنمبر03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here