ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کا قیام،ٹاپ سٹی ون اورکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا

0
1309

ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کا قیام،ٹاپ سٹی ون اورکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کا قیام، ٹاپ سٹی ون اورکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا، صوبائی وزیر سندھ برائے بہبودی خواتین و چیئرپرسن سندھ وومن ہاکی سید ہ شہلا رضا اور سی ای او ٹاپ سٹی ون برگیڈیئررسکندر خان نے ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کے قیام کے معاہدہ پر دستخط کئے، اس موقع ہر سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین بھی موجود تھے.
تفصیلات کے مطابق خواتین میں قومی کھیل کی ترویج و ترقی اور بالخصوص کراچی کی خواتین کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق نکھارنے اور انکی صلاحیتوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلہ میں پاکستان کے پہلے سمارٹ ہاوسنگ پراجیکٹ “ٹاپ سٹی ون” اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے مابین پروفیشنل وومن ہاکی ٹیم کے قیام کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ پر چیئرپرسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن وومن ونگ و جنرل مینجر وومن سندھ ، صوبائی وزیر برائے بہبودی خواتین سیدہ شہلا رضا اور چیف آپریٹنگ آفیسر ٹاپ سٹی ون برگیڈیئرر سکندر خان نے دستخط کئے۔ سائٹ آفس ٹاپ سٹی ون اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ٹاپ سٹی ون برگیڈٰیئرر سکندر خان نے ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کو دستخط کیا۔ برگیڈٰیئررسکندر خان نے اس موقع پر کہا کہ ٹاپ سٹی ون نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی فلاح بہبود اور کھیل کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون پراجیکٹ نے ہمیشہ کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع فراہم کئے ہیں خواہ وہ صحرائی ریلی کا موقع ہو یا کو پیمائی، ٹاپ سٹی ون نے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون کے ایک درجن سے زائد سپورٹس ایمبیسڈرز نے دنیائے سپورٹس میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ٹاپ سٹی ون کے لئے قابل فخر و انسباط ہے کہ سعید خان آفریدی،بلال محسود اور نادر بلوچ جیسے کھلاڑی ٹاپ سٹی ون کے لئے قابل فخر ہیں جنہوں نے مارشل آرٹس اور باکسنگ کے میدانوں میں پاکستان کا پرچم اقوام عالم میں لہرایا۔ اب ٹاپ سٹی ون نے قومی کھیل کی سربلندی اور بالخصوص کراچی وومن ہاکی کی بہتری کے لئے ایسوسی ایشن کی سطح پر پاکستان ہاکی کی تاریخ کی پہلی پروفیشنل وومن ہاکی ٹیم کے قیام کا معاہدہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ طے کرلیا ہے۔
چیئرپرسن کے ایچ اے وومن ونگ و جی ایم وومن ہاکی سندھ سیدہ شہلا رضا صوبائی وزیر برائے بہبودی خواتین حکومت سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ٹاپ سٹی ون کی جانب سے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم کراچی کے قیام کا اقدام خواتین ہاکی کے لئے اہم موڑ ثابت ہوگا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی طرح باقی ایسوسی ایشنوں کو بھی خواتین ہاکی کی بہتری کے لئے ایسے اقدامات لینے چاہیئں۔ میں سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی ہاکی میں خدمات کو سراہتی ہوں۔ صوبائی وزیر بہبودی خواتین سندھ سیدہ شہلا رضا نے سی ای او ٹاپ سٹی ون کنور معیظ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ سٹی ون وومن ہاکی ٹیم ایسوسی ایشن کی سطح پر پاکستان ہاکی کی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ہاکی ٹیم ہے جسکو ٹاپ سٹی ون نے مکمل طور پر سپانسر کیا ہے اس انقلابی اقدام سے خواتین ہاکی کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے اسرار و رموز سے آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر وسائل کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع بھی ملے گا۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے ٹاپ سٹی ون انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے عمل کو بہترین اور شفاف بنائیں گے تاکہ باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی حتمی تشکیل کے لئے لیجنڈ کھلاڑیوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاپ سٹی ون کنور معیظ خان، سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے سربراہ عاطف سید، ڈائریکٹر غلام یٰسین، چیف فنانس آفیسر عدیل، سائٹ ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر ر حامد خان، سیکرٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here