جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے بین الاقوامی ایونٹ میں جوجٹسو کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا

0
725
سجاس کے صدر آصف خان کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد محمود عراقی کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں،

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے بین الاقوامی ایونٹ میں جوجٹسو کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے بین الاقوامی ایونٹ میں جوجٹسو کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا.جامعہ کراچی کی وائس چانسلر پروفیسر خالد محمود عراقی نے کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تین جوجٹسو کھلاڑیوں دلاور خان سنان، اسراء وسیم اور کائنات عارف کی مکمل مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ تینوں قومی جوجٹسو کھلاڑیوں نے حال ہی میں ابوظہبی میں منعقدہ بین الااقوامی ایونٹ میں کانسی کے تمغے جیتے اور ورلڈ جوجٹسو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے ہمراہ اگلے ہفتے ابوظہبی روانہ ہورہے جہاں ان کا مقابلہ ساٹھ سے زائد ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ اس موقع ہر خطاب میں وائس چانسلر جامعہ کراچی، پروفیسر خالد محمود عراقی نے جوجٹسو کھلاڑیوں کے خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی ان کی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فٹبال کے 16 ہائی پرفارمنس سینٹرز میں سے ایک کراچی یونیورسٹی کے حصے میں آیا ہے۔ 216 ملین روپے سے لاگت سے تیار ہونے والا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد قریشی نے کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں جامعہ کراچی کے طالب علموں کی نمایاں کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے صدر محمد آصف خان نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد محمود عراقی کو سجاس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اور کھیلوں اور کھلاڑیوں کی معاونت پر ان کا شکریہ اور سجاس کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سجاس کے دیگر اراکین جاوید اقبال، بدیع الزماں، محسن مہدی، علی حسن سیف الرحمان سمیت اسپورٹس اینکر پرسن شعیب جٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر جوجٹسو کھلاڑیوں نے معاونت ہر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی عمدہ کھیل کے ذریعے جامعہ کراچی اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here