آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے نمبر پر ہے

0
1051
سینئر باولر خواجہ احمد مستقیم کا آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کی ماسٹر اوپن کٹیگری میں ان ایکشن

آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے نمبر پر ہے۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ کے ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز مقابلوں کے پہلے روز دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ پانچویں، خواجہ احمد مستقیم چھٹے جبکہ پاکستان نمبر ٹو علی سوریا آؤٹ آف فارم نظر ائے، احمر عباس سالڈیرا 1001 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں، روبرٹ شانگرا دوسرے، علی شہباز خان تیسرے اور دانیال شاہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، فائنل راونڈ کے لئے شریک 32 باؤلرز میں سے ٹاپ 24 کا انتخاب آج ہوگا،
تفصیلات کے مطابق کراچی کے باؤلنگ ایرینا کلب کارساز میں جاری آل پاکستان ٹین پن رینکنگ باؤلنگ ٹورنامنٹ میں ماسٹر کیٹیگری اوپن سنگلز مقابلے جاری پیں، ان مقابلوں میں شریک افتتاحی پانچ راؤنڈ کے اختتام پر سابق قومی چیمپئن احمر خان سالڈیرا 1001 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اگے ہیں ان کے تعاقب میں روبرٹ شانگرا 955 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، علی شہباز خان 952 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،دانیال شاہ 946 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ 932 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سینئر تجربہ کار باؤلر خواجہ احمد مستقیم 929 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں، دوسری جانب پاکستان نمبر ٹو علی سوریا پہلے روز آؤٹ آف فارم نظر ائے، وہ 890 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں نمبر پر ہیں، ٹورنامنٹ میں آج ماسٹر کٹیگری اوپن سنگلز کے مزید پانچ راونڈ کھیلے جائیں گے، سجاد شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آج اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، احمر خان سالڈیرا کہتے ہیں کہ تعلیمی مصروفیات کے باوجود اپنے کھیل پر مکمل کنٹرول ہے،
آج ہونے والے مقابلوں کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر ماسٹر کٹیگری میں شریک 32 باؤلرز میں سے فائنل راونڈ کے لئے 24 باؤلرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here