پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اکتوبرکےپہلےہفتےمیں آل سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے.

0
1331

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر اور سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اکتوبرکےپہلےہفتےمیں آل سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سنٹرل ہاکی ایسوسی ایشن کراچی میں منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ کو آرگنایز کر رہی ہے.
کراچی: ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ڈی ایچ اے سینٹرل کی ٹیم کی تشکیل کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی, نارتھ ناظم آباد, کراچی میں ہوں گے ۔
ڈی ایچ اے سینٹرل کراچی کے 25 سال سے کم عمر تمام کھلاڑی عمر کے تصدیق شدہ دستاویزات کے ہمراہ اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں 21 ستمبر بروز پیر دن کے 3 بجے صغیر حسین کو رپورٹ کریں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
ڈسٹرکٹ ساؤتھ ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اتوار مورخہ 20 ستمبر 2020 کو ہوں گے_
ڈی ایچ اے ساؤتھ ہاکی ٹیم آل سندھ انڈر 25 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی جو یکم اکتوبر 2020 ء کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ڈسٹر کٹ ساؤتھ ہاکی ٹیم کے لئے سلیکشنز اور ٹرائلز اتوار 20 ستمبر 2020 کو 3:30 بجے کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ ڈی ایچ اے ساؤتھ کراچی کے تمام رجسٹرڈ کلب اپنے 25 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لئے بھیجیں،
تمام کھلاڑی ارشاد حیدر سیکرٹری ڈی ایچ اے ساؤتھ کراچی کو رپورٹ کریں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here