University

سرسید یونیورسٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کیمپس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ یونیورسٹی نے جیت کا جشن بڑے شاندار طریقے سے منایا اور چانسلر جاوید انوار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ رقم کی ہے ۔
تقریب کے شرکاء میں محمد ارشد خان (علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری)، محمد علی (ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی)، سید سرفراز علی (رجسٹرار)، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور مبشر مختار (ڈائریکٹر اسپورٹس) ، قاضی نصر عباس (قائم مقام کنوینئر اسپورٹس)سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW