سرسید یونیورسٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

0
717
سرسیدیونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقریب میں محمد ارشد خان، سید سرفراز علی، محمد علی خان (ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی)، قاضی نصر، مبشر مختار و دیگر کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں ۔

سرسید یونیورسٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے کے لیے کیمپس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ یونیورسٹی نے جیت کا جشن بڑے شاندار طریقے سے منایا اور چانسلر جاوید انوار نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے روایتی حریف کو میچ میں دس وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ رقم کی ہے ۔
تقریب کے شرکاء میں محمد ارشد خان (علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری)، محمد علی (ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی)، سید سرفراز علی (رجسٹرار)، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور مبشر مختار (ڈائریکٹر اسپورٹس) ، قاضی نصر عباس (قائم مقام کنوینئر اسپورٹس)سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here